i پاکستان

مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلود ہ برقرار، گوجرانوالہ ملک کا آلودہ ترین شہر ریکارڈتازترین

December 18, 2025

ملک کے مختلف شہروں کی فضا جمعرات کوبھی انتہائی آلود ہ رہی، گوجرانوالہ 429 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں 347، پشاور میں 272، راولپنڈی میں207 اور لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 180 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جاناب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند میں غیرضروری سفر ناکرنے کی ہدایت کی ہے۔

دریں اثنا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور ملتان ایئر پورٹ پر دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔ اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 25 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ، پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز، امارات، سعودی، ترکیہ کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ملتان ایئرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے پروازوں کی آمد و روانگی میں پانچ سے چھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔لاہور ایئر رپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کے بارے میں مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی