سکھیکی میں ٹریفک حادثے میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارات نوشہرہ فیروزسے سکھیکی آرہی تھی، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی