i پاکستان

سیہون ، ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،12 افراد زخمیتازترین

December 09, 2025

سیہون میں ایمبولینس اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور12 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سیدآبادکے قریب انڈس ہائی وے پرایمبولینس کی ٹرک کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بارہ سے زائدزخمی ہوگئے ۔ایمولینس کراچی سے لاڑکانہ میت لے جارہی تھی،ایمبولینس میں5 بچے اور 5 خواتین سمیت 12 سے زائد سوارتھے،ریسکیو حکام نے زخمیوں کوسیہون اسپتال منتقل کردیا،حادثے کے بعد ڈرائیورٹرک گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی