i پاکستان

سینیٹر وقار مہدی کے نام پر رقم طلبی کا انکشاف،ڈی نیشنل سائبر کرائمانویسٹی گیشن ایجنسی کو خطتازترین

November 21, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کے نام پر رقم طلبی کا انکشاف ہوا ہے۔پی پی سینیٹر وقار مہدی نے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے بعض جاننے والوں کو موبائل نمبر سے کالز موصول ہوئیں، کالر نے خود کو سینیٹر سید وقار مہدی کے طور پر پیش کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ جعلساز واٹس ایپ وال پر میرا نام اور تصویر استعمال کرراہ ہے، کالر نے فون پر کچھ لوگوں سے رقم کا مالبہ کیا، سرکاری کاموں کیلئے رقم کا تقاضہ کیا جارہا ہے، یہ انتہائی تشویشناک ہے۔خط کے متن کے مطابق سندھ سے منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے میرے عوامی امیج کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، این سی سی آئی اے کے ذریعے جامع تحقیقات کی جائیں، مجرم کو کٹہرے میں لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی