i پاکستان

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی کا ریلیف آپریشن جاریتازترین

August 23, 2022

ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کا ریلیف آپریشن جاری ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے دستے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیومیں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز سمیت صوبے سندھ کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کے دستوں کی جانب امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے دو خصوصی آرمی ہیلی کاپٹر کراچی سے اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں راشن پیک اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیے جا رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کیہیلی کاپٹرزپنجاب کیسیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی زوروشورسیجاری ہے جہاں ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکیامدادی سامان پہنچایاگیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کے پی میں ایف کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی