وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار دھرتی پر بوجھ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران میں دہشت گرد حملے پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولتکار دھرتی پر بوجھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی حمایت سے فتنہ الہندوستان کا صفایا کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا بلکہ تخریب کاری سے بھی بچا لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی