i پاکستان

ایران سے بذریعہ سڑک پاکستان آنے والے سرحدی اوقات کار کی پابندی کریں،پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپوتازترین

January 17, 2026

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران سے بذریعہ سڑک پاکستان آنے والے سرحدی اوقات کار کی پابندی کریں، سرحدی اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر ہیں، پاکستانی شہری سرحد بند ہونے سے 3 سے 4 گھنٹے قبل پہنچیں۔پاکستانی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 4 پاکستانی طالبات گبد-ریمدان سرحد پر پھنس گئیں، بارڈر بند ہونے کے باعث ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہماری درخواست پر تہران نے فوری سہولت فراہم کی۔پاکستانی سفیر نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بلوچستان حکومت نے بروقت سہولت فراہم کی ان کے بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کو تافتان-زاہدان سرحد سے سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔11 جنوری 2026 کو ایران میں احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر وزارت خارجہ پاکستان نے شہریوں کیلئے یڈوائزری جاری کی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی