i پاکستان

عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخارتازترین

January 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل ضروری ہے ۔انہوںنے یہ بات اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچا ئو اور ان کے حل پر مباحثہ سے خطاب میں کہی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا۔انہوں نے تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔پاکستانی مندوب نے گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل ہونے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور کہا تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں اور تمام تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی