وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے،جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر پانی پھینکا گیا۔ ایک انٹرویو میں وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کاش وزیرِ اعلی سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لئے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلی پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔جیل رولز کو فالو کرنا ہو گا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے 420 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ملاقات کے لیے نہیں جیل کے باہر امن و امان کی صورتِ حال پیدا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز قید میں خود پر بیتی کسی بات کو ڈسکس بھی نہیں کرتیں، ان موصوف کو تو باقاعدہ اٹیچ باتھ روم وِد کموڈ بنا کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلِ خانہ سے 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، 190 بھی ہو جائیں گی، ملاقات ہو جائے گی، لیکن ملاقات کرنے اور ڈرامے میں فرق ہے، حکومتِ پنجاب نے کسی ملاقات سے نہیں روکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی