وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سہیل آفریدی جیل میں بیٹھے شخص کے عشق میں مبتلا ہیں۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو بانی لا کے بجائے آئین و قانون پر عمل کرنا ہوگا، آئین سزا یافتہ مجرم کی حکومتی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، سہیل آفریدی کابینہ سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری فوری پوری کریں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، سہیل آفریدی نے ہٹ دھرمی کی اعلی مثال قائم کی ہے، سہیل آفریدی کو عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی