سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز(پی آئی سی ایس ایس)کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔ادارے کے ملیٹنسی ڈیٹا بیس کے مطابق اکتوبر میں دہشت گرد حملوں میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی