i پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل، پاک فوج کا میجر شہیدتازترین

October 09, 2025

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر آپریشن کے دوران 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کردیا اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سبطین حیدر شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، علاقے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کا تعلق کوئٹہ سے تھا، میجر سبطین نے بہادری سے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشتگرد حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی