i پاکستان

سیالکوٹ، پولیس نے 2 گینگز کے سرغنہ سمیت 6 ڈاکو گرفتارر کرلئے ، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور نا جائز اسلحہ برآمدتازترین

December 15, 2025

سیالکوٹ میں پولیس نے 2 گینگز کے 6 ڈاکو ئوںکو سرغنہ سمیت گرفتارر کرلیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور نا جائز اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر پولیس نے 2 گینگز کے 6 ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیے، گرفتار ڈاکوئوں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد سامان میں 5 موٹر سائیکل، 4 قیمتی فونز، 4 لاکھ 75 ہزار روپے، 4 پستول، 2 رائفل اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش 20 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل، اسمارٹ فونز اور نقدی چھیننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، ڈی پی او فیصل شہزاد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی