i پاکستان

شکارپور میں متحارب برادریوں میں خونی تصادم،5افراد قتلتازترین

November 13, 2025

شکارپور میں شر اور بڈانی جتوئی برادریوں کے درمیان خونی تصادم میں شر برادری کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں باپ، دو بیٹے، بھائی اور ایک مہمان شامل ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق بڈانی برادری کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملہ کیاگیا۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی