i پاکستان

شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری، 21 بچے زخمیتازترین

October 28, 2025

صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 21بچے زخمی ہوگئے جبکہ ڈسکہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بینک کا آپریشن منیجر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈسکہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔مقتول کی شناخت ابرار احمد کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ میں ایک نجی بینک میں آپریشن منیجر کے عہدے پر تعینات تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ابرار احمد چھٹی کے بعد اپنے گاں پسرور جا رہا تھا، نامعلوم کار سوار نے انہیں کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے کار سوار کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی