i پاکستان

شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعتازترین

October 16, 2025

مریدکے کے شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہدا پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے، یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قرارداد میں پنجاب پولیس زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی