i پاکستان

شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، مائنڈ سیٹ کا مسئلہ ہے، مفتاح اسماعیلتازترین

December 22, 2025

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، مائنڈ سیٹ کا مسئلہ ہے۔ ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایکپسورٹس بڑھانے کی بات تو درست ہے مگر بڑھائیں گے کیسے؟کچھ تو نظر آئے جس سے لگے کہ معیشت ترقی کی طرف جارہی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت صرف کاروباری طبقے کو دلاسہ دینے کے لئے آئی ایم ایف سے رعایتیں مانگ رہی ہے، امیروں کو مراعات دینی ہو تو آئی ایم ایف کو منالیتے ہیں لیکن غریب کو رعایت کے لیے آئی ایم ایف کو نہیں مناتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے رعایتیں نہیں مانگنی چاہئیں، اس کے بجائے اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، مائنڈ سیٹ کا مسئلہ ہے، اگر آپ خسارہ بڑھائیں گے تو آئی ایم ایف سے جان کیسے چھوٹے گی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی