i پاکستان

صدر مملکت کی ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد، پارٹی خدمات کو سراہاتازترین

December 12, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد، بیٹے کی شادی کی پیشگی مبارکباد دی۔صدر زرداری نے ثمینہ گھرکی کی پارٹی خدمات کو سراہا، پارلیمانی کردار کی تعریف کی، صدر مملکت نے پیپلزپارٹی ویمن ونگ پنجاب میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔آصف علی زرداری نے پارٹی کی تنظیمی مضبوطی میں ثمینہ گھرکی کے کردار کا اعتراف کیا، ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی