قطر،عمان اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاق سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے جو امن و استحکام کے فروغ کے لئے کی جا رہی ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا یہ اقدام پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی