روئی کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے فی من کم ہوگئیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کاکہناہے کہ روئی کی قیمتیں کمی کے بعد 15 ہزار 250 روپے سے 15 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں۔احسان الحق کے مطابق عالمی منڈیوں میں روئی کے سودوں میں مندی کا رجحان ہے،اس کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی خریداری نہ ہونے سے بھی روئی کی قیمتوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حریف ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پاور ٹیرف اور مارک اپ کی شرح بہت زیادہ ہونے سے ٹیکسٹائل ملز کو مشکلات کا سامنا ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں روئی کا معیار بھی متاثر ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی