i پاکستان

ریکو ڈک منصوبہ سے 37 سالوں میں74 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے،سی سی پی رپورٹتازترین

December 01, 2025

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ریکوڈک منصوبہ سے سے متعلق پیٹیشن کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی) کی جامع رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نایاب معدنیات سے مالا مال پاکستان میں سونا، چاندی، تانبہ، پلاٹینم اورجیم اسٹون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکو ڈک منصوبہ سے 37 سالوں میں74 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ ریکو ڈک منصوبہ شفاف ٹریس ایبلٹی اور ریفائننگ کی صلاحیت کی بدولت سونے کی سپلائی چین کو مستحکم بنائے گا جبکہ گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی کے قیام سے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس اور گولڈ بینکنگ سسٹم کا آغاز غیر دستاویزی تجارت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔مزید برآں ایس آئی ایف سی اور سی سی پی کے موثر اقدامات سے ریفائننگ اور زیورات کی صنعت میں فروغ اور مارکیٹ کی شفافیت میں اضافہ ممکن ہو گا۔ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان میں ہزاروں ملازمتیں اور نئے کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں کان کنی کے مختلف شعبہ جات میں ترقی کے لیے اپنا انقلابی کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی