i پاکستان

ٹریفک پولیس، ستھرا پنجاب کی ٹیموں کیلئے نیا حکم نامہ جاریتازترین

October 22, 2025

وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کا حکمنامہ جاری کردیاگیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسموگ کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کے پی آر او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔مریم نواز شریف کی جانب سے سینئر افسران کو نگرانی کرنے اور ماسک پہننے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی