i پاکستان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج، وزیراعلی اور گورنر پنجاب کو خط موصولتازترین

December 03, 2025

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جانے پر وزیراعلی اور گورنر پنجاب کو بھی خط موصول ہوئے ہیں۔جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھا۔ خط کے متن کے مطابق پنجاب موٹروہیکل آرڈنینس 2025 غیرآئینی ، آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور عوامی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے، اسمبلی قانون سازی کیلئے فعال ہے پھر گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھاری جرمانوں اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدام انصاف کے منافی ہے، یہ آرڈیننس نوجوان نسل کو شدید متاثر کررہا ہے، حکومت نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی