i پاکستان

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کیس، وفاقی حکومت کی مخالفتتازترین

June 03, 2024

لاہور ہائی کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست کی وفاقی حکومت کے وکیل نے مخالفت کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالف کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی