i پاکستان

ٹنڈوالہ یار، دس سالہ معصوم بچی سے نوجوان کی مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درجتازترین

January 29, 2026

ٹنڈوالہ یار میں دس سالہ معصوم بچی سے نوجوان کی مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹنڈوالہ یار کے بکیرا شریف کے گائو ں میں پیش آیا دس سال کی بچی کو مبینہ جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا گیا،ورثا نے علاقے کے نوجوان پر زیاتی کا الزام عائد کیا،تھانہ وومین ٹنڈوالہ یار میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی کے مطابق واقعے کامقدمہ درج کرکے بچی کو میڈیکل کے لئے ڈی ایچ کیو ٹنڈوالہ یار بھیجا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،جبکہ دوسری جانب نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بچے پر الزام ہے اس نے کوئی زیاتی نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی