i پاکستان

لاہور، معمولی تلخ کلامی پر 16 سالہ نوجوان قتلتازترین

January 29, 2026

لاہور کے علاقے کاہنہ میں معمولی تلخ پر لڑائی بڑھنے پر 16 سالہ نوجوان قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقہ اصل سلیمان کے رہائشی عرفان کا اپنے ہمسایہ صدیق سے معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا، صدیق اپنے گھر سے چھری لایا اور چھری سے عرفان کی چھاتی پر وار کر دیئے۔زخمی عرفان کو نجی ہسپتال سینٹرل پارک منتقل کیا گیا، ہسپتال پہنچ کر عرفان جاں بحق ہوگیا، ملزم صدیق موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی