i پاکستان

کراچی، باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا، 2 ملزمان گرفتارتازترین

January 29, 2026

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی کے باپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب سکھن پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کو ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیاد پر چند گھنٹوں بعد ہی گرفتارکرلیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ذاتی رنجش پر فائرنگ کی، واقعے کا مقدمہ قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیاگیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی