i پاکستان

رحیم یار خان،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ،ٹرک سے مردہ مرغیوں کا گوشت بر آمدتازترین

December 09, 2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صادق کینال روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق برآمد کیا گیا مضرِ صحت گوشت ایک ہزار کلو سے زائد تھا، جسے فوری طور پر تلف کردیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مردہ مرغیاں مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے موقع پر موجود افراد سے تفتیش کی جبکہ ملوث گروہ کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں اور ہمیشہ اپنی موجودگی میں ذبح کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے یا سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی