i پاکستان

راجن پور، کچے میں پولیس کا آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میںگرفتار، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی جاںبحقتازترین

November 21, 2025

راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی جان گنوا بیٹھا ۔۔ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس اورڈاکوئو ں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص بھی جان گنوا بیٹھا۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی