i پاکستان

پشاور،ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62لاکھ42ہزار روپے لوٹ کر فرارتازترین

October 28, 2025

پشاور میں ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پیش آیا ۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایک ملزم نے کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روکا، جبکہ اسی دوران دوسرے ملزم نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے نقد رقم چھین لی۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی