i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیعتازترین

November 18, 2025

پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کر دی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔عدالت نے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی، وزیراعلی کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت وزیراعلی کے وکیل نے استدعا کی کہ وزیراعلی سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیراعلی کو تفصیل فراہم کردی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی