پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روک دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ایڈیشنل ڈی جی لا الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کو اگلے ہفتے تک رکھ لیں، ہم اس میں دلائل دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے عمل کو روک دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی