i پاکستان

پریشانی ہے، ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشری بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، بہن مریم وٹوتازترین

December 01, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشری بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ہم خاندان والے ان کیلئے بے حد پریشان ہیں۔ مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا کہ اس سے پہلے جب اسی طرح بشری بی بی سے ملنے سے روکا گیا تھا تو ایک بار انہیں زہر دیا گیا تھا اور دوسری بار جب وہ شدید بیمار تھیں اور انہیں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں تاکہ ان کے دانت اور کان کے انفیکشن کا علاج نہ کرکے انہیں تکلیف دی جائے۔ مریم ریاض وٹو نے اپنی بہن بشری بی بی کے لئے آسانی کی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی