i پاکستان

پرائیویٹ حج اسکیم کیلئے بکنگ کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیعتازترین

October 18, 2025

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ اب تک پرائیویٹ حج آپریٹرز ساڑھے 55 ہزار عازمین کی بکنگ کرچکے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے 55 ہزار پانچ سو عازمین کی بکنگ کرلی ہے۔ ساڑھے چار کا پرائیویٹ کوٹہ تاحال خالی ہے۔ توسیع کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی بکنگ کی آخری تاریخ 22 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع سیکرٹری مذہبی امورکی منظوری سے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی