بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید بلوچ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں پیش آیا جہاں گھر کے قریب ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی کو قتل کردیا۔پنجگور پولیس کے مطاقب مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی