i پاکستان

پنجاب میں پاک فوج کی جانب سے 70 سے زائد امدادی کیمپ قائمتازترین

August 29, 2022

پا ک فوج کی جانب سے پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 70 سے زائد امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرین سیلاب کے لئے کمانڈر لاہورکور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پرلاہور ڈویژن میں پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے 17 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس لگائے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں دس، ملتان میں بارہ، گوجرانوالہ میں سترہ اور بہاولپور ڈویژن میں انیس ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمپس کا قیام ہونے سے عوام سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کر وا رہے ہیں جبکہ جمع شدہ سامان کی بلوچستان ، سندھ کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان تک ترسیل کے لئے پاکستان آرمی دن رات مصروف عمل ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور پنجاب رینجرزکے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے لیے کچھ اور کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ فوج کی جانب سے عطیات کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کے لیے ایک ہیلپ لائن 1135 قائم کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی عوام سے بالعموم اور لاہور کی عوام سے بلخصوص اپیل کی گئی ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی