i پاکستان

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ،ٹیچرز یونین کا خیرمقدمتازترین

December 03, 2025

محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ لاکھوں طلبا کی آسانی کے لئے فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے ، محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید وقت مل گیا۔دوسری جانب ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد پیپرز لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی