پنجاب میں ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا، صوبائی حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے مطابق ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کی روزانہ کی بنیاد پر نئی اجرتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ہنرمند ڈیلی ویجرز کی روزانہ کی اجرت میں 1,975 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ماہانہ تنخواہ 45,945 روپے مقرر کی گئی ہے۔نیم ہنرمند افراد کی روزانہ اجرت میں 1,558 روپے اضافہ ہوا ہے اور نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ تنخواہ 43,108 روپے مقرر کی گئی ہے۔غیر ہنر مند افراد کی روزانہ کی اجرت میں 1,538 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ تنخواہ 40,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی