پنجاب بھر کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ۔لاہور بورڈ کے جاری نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 77 فیصد رہا،92 ہزار541 طلبا نے کامیابی حاصل کی،امتحانات میں ایک لاکھ 72 ہزار 100امیدواروں نے شرکت کی۔فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سیانٹرمیڈیٹ نتائج پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،امتحانات میں چوالیس فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب55.74فیصد رہا،امتحان میں کل1081182امیدواروں نے شرکت کی، 60320 امیدوار پاس ہوئے۔نتائج چیک کرنے کے لئے متعلقہ بورڈزکی آفیشل ویبٹ سائٹس کے ذریعے طلبہ دس بجے کے بعد اپنے نتائج دیکھ سکیں گے،اگر ویب سائٹس مصروف ہوں یا کھل نہ رہی ہوں تو طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے نیچے دئیے گئے مخصوص نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیںلاہور کے لئے 800291، ملتان کے لئے 800293، فیصل آباد کے لئے 800240، سرگودھا بورڈ کے لئے 800290، گوجرانوالہ کے لئے 800299، پر ایس ایم ایس کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی