اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے باہر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی رستہ اختیار کریں گے، فسطائیت کا مقابلہ بھی کریں، عمران نیازی کی بیل اسی جج صاحبہ کے پاس تھی، پھر ہائی کورٹ جایا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں یہ ہائی کورٹ کا معاملہ نہیں ہے، اسے سیشن کورٹ میں سنا جائے۔ جو اعلان کیے جارہے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، یہ وزیر اعلی نہیں وزیر اعلانات ہیں، پیچھے کام کوئی نہیں، ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، مقابلہ بھی کریں گے۔ عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماوں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی