i پاکستان

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہتازترین

November 14, 2025

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتمادکیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک ہو گئی اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروا لئے گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو وزیراعظم کے لئے پسندیدہ شخص قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور تحریک عدم اعتما دکسی بھی وقت جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کیلئے 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی