سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن میں حصہ لے گی ،پی ٹی آئی میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں، حکومت نے 90دن کے بعد ایک دن بھی حکومت کی تو آرٹیکل 6لگے گا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا، پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگے گی ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت تباہ، صنعتیں بند، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، الیکشن کرائیں میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں۔انکا کہنا تھاکہ آپ الیکشن کرائیں، ہم نہیں کہیں گے کہ امن وامان کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگے گی، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔حماد اظہر نے کہا کہ جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی، پہلے 9استعفے قبول کیے، تمام پر عمران خان کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اے پی سی میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت آئی تو مشاورت کرینگے۔ پی ڈی ایم جان بوجھ کر معیشت تباہ کر رہی ہے ، ہمیں امید ہے قانون انصاف کے تقاضے پور کئے جائیں گے ، جج صاحبان پر بھروسہ ہے ، کہ آئین وقانون کے مطابق تاریخ لیکر دینگے ، ہم ان الیکشنز میں بھی کامیاب ہوںگے ، اپریل میں عام انتخابات ہونگے ، ہم اپریل میں عام انتخابات میں بھی ہونگے ، متنازع حکومت کے 66دن باقی رہ گئے ہیں، 66دن کے بعد ایک دن بھی مزید کام نہیں کرسکتے ، اگر کام کیا تو آئین کی خلاف ورزی ہوں گی ، آرٹیکل 6لاگو ہوگا ، اگر یہ چاہیں تو 66دن کے بعد قومی اسمبلی کے بھی الیکشن کرالیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی