i پاکستان

قصور، 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزمان نیم بے ہوشی حالت میں نالے میں پھینک کر فرارتازترین

February 04, 2026

قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،بچی نیم بیہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی جسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کے آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ایم ایس جنرل اسپتال لاہور نے متاثرہ بچی کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، اس کے علاوہ صوبائی وزیرقانون رانا اقبال نے اسپتال انتظامیہ کو متاثرہ بچی کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور ڈی پی او قصور کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔مزید برآں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی