نئے تعینات انسپکٹرجنرل پولیس رائوعبدالکریم نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھا لتے ہوئے کہا ہے عوام کی جان ومال کاتحفظ اوربیلوث خدمت میری اولین ترجیح ہے۔نئے تعینات انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب را ئو عبدالکریم کو سینٹرل پولیس آفس میں آمد پر ان کو چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ، جس کے بعد انھوں نے پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔رائو عبدالکریم نے اپنی پہلی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور سینئر افسران سے گفتگو کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے ویژن کا اعلان کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بیلوث خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دیا جائے گا اور پبلک آرڈر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اقدامات مزید موثر بنائے جائیں گے اور آئین و قانون کی مکمل پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
را ئو عبدالکریم نے کہا کہ جرائم کے کنٹرول کے لیے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ اور جدید رحجانات کو فروغ دیا جائے گا۔ پولیس فورس کے مورال کو بلند کرنے اور شہدا پولیس کی فیملیز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے پولیس کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے اور پہلے سزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت شفاف و غیر جانبدار احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نان پروفیشنلزم پر زیرو ٹالرینس ہوگی اور محکمانہ و قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگی۔ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔را ئوعبدالکریم نے میڈیا پر زور دیا کہ جرائم کی نشاندہی جاری رکھیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی