i پاکستان

سلامتی کونسل کا بلوچستان میں حملوں کی مذمت،ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کامطالبہتازترین

February 04, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں زور دیا گیا ہے کہ دہشت گردی، چاہے کسی صورت میں ہو، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔سلامتی کونسل کے مطابق ان مذموم دہشت گردانہ کارروائیوں کے زمہ دارافراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بیان میں دیگررکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال تعاون کریں۔بیان کے مطابق تمام ریاستوں کو ہر ممکن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر تقاضوں کے مطابق، دہشت گردی سے پیدا ہونے والے امن و سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی