i پاکستان

پی ٹی آئی کا صدارتی الیکشن کے ووٹرز پر تحفظات کا اظہارتازترین

March 09, 2024

تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن کے ووٹرز پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں آدھے سے زائد ووٹر اہل ہی نہیں، یہ متنازع انتخابات ہیں تاہم احتجاجی ووٹ کاسٹ کرینگے۔سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں آدھے سے زائد ووٹر اہل ہی نہیں ، مخصوص نشستیں جیت کر آنے والے بھی ووٹ کے اہل نہیں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ متنازع انتخابات ہیں تاہم احتجاجی ووٹ کاسٹ کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں کیس فائل ہیں اور پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے باعث عام انتخابات اور اب صدارتی انتخابات بھی متنازع ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی