عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔اپنے ایک بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ میں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی یا کالعدم ٹی ٹی پی کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا، دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے، یہ ایک حقیقت ہے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ یہ سب مغربی منصوبے ہیں، مقصد ہے کہ اس خطے کو جہنم بنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی