i پاکستان

پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کا راگ الاپنے والے اب مہنگائی پر کیوں خاموش ہیں؟ ،شوکت یوسفزئیتازترین

November 18, 2025

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کا راگ الاپنے والے اب مہنگائی پر کیوں خاموش ہیں؟ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ ہوتے تھے ہم نے کسی کو نہیں روکا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا راگ الاپنے والے مہنگائی پر اب کیوں خاموش ہیں؟ بانی پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ ہوتے تھے ہم نے کسی کو نہیں روکا ، بانی کے دور میں کہا جاتا تھا کہ مہنگائی ہے لیکن اب سب خاموش ہیں۔ہم اس مرتبہ استعفے نہیں دیئے پھر بھی تنقید کی جارہی ہے، ہم نے پہلے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو بڑی تکلیف ہوئی۔ ہم نظام کے اندر رہ کر سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پارلیمنٹ میں جب لوگوں کو خریدا جاتا ہے تو کمیٹیوں کی کیا حیثیت ہے؟جب پارلیمنٹ کی ہی وقعت نہ رہی تو قائمہ کمیٹیوں کو کون پوچھے گا۔

اب کہتے کہ قائمہ کمیٹیوں میں آئی اور بحث کریں ۔کہتے ہیں 27ویں ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوا، ہمیں بھی بتائیں کہ کیا فائدہ ہوا؟کیا عدالتی حکم پر وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرائی گئی؟ کہتے ہیں کہ عدالتوں کو آزاد کردیا، عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی ملاقات کا حکم دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی گرینڈ جرگہ کی تجاویز پر کیا عمل ہوا؟ دہشتگردی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، حکومت کو تجاویز دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بے وقعت کردیا گیاہے تو پھر ججز کی تعیناتی کس بنیاد پر ہوگی؟ نوازشریف کو وزیراعظم کا لارالپادے کو وطن واپس لایا گیا، پھر انہیں بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی