i پاکستان

پاکستانی ہائی کمیشن دہلی نے درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیا پر چادر چڑھائیتازترین

October 11, 2025

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے عرس کے موقع پر چادر چڑھائی گئی۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق فرسٹ سیکرٹری شعیب سرور اورپاکستانی سفارتکاروں نے درگاہ پر حاضری دی اورپرچادر چڑھائی۔پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایاکہ سجادہ نشین دیوان سید طاہرنظامی نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ شرکا نے درگاہ پرپاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی، وفد نے حضرت امیر خسرو کے مزارپربھی حاضری دی اور سجادہ نشین نے وفد کے ارکان کو روایتی دستاربھی پہنائی۔شعیب سرور نے کہا کہ صوفیا کے مزارات علم،امن اور روحانیت کے مراکزہیں، صوفیا کی آفاقی تعلیمات آج بھی اتنی ہی اہم ہیں جتنی صدیوں پہلے تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی