پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔پاکستان میں سپر مون صبح سوا چار بجے 99 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچا، کولڈ مون تقریبا 8 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن تھا۔ سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا مسلسل تیسرا سپر مون ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی نظارہ کیا گیا۔یاد رہے کہ جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر اور نومبر میں بھی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی